اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

دلی سے جدہ جانے والی بھارتی پرواز کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دلی سے جدہ جانیوالی بھارتی پروازکو مسافر کی طبیعت بگڑنے کے باعث پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں پروازکے دوران ایک مسافرکی طبیعت خراب ہوئی جس کے باعث دلی سے جدہ جانے والی پرواز کے پائلٹ نے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اجازت ملنے پر پائلٹ نے بھارتی طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، کراچی ایئرپورٹ کے پیرامیڈٖیکل اسٹاف نے مسافرکا معائنہ کیا۔

- Advertisement -

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کوطبی امداد فراہم کرنے کے بعد طیارے کو واپس روانہ کردیا گیا۔

اس سے قبل ایک واقعے میں ترکش ایئر لائن کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کرگیا، جس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی طور پر امریکی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پائلٹ کی فلائٹ کے دوران موت کے بعد ترکیہ کی ایئر لائنز کی ایک پرواز کو نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ایئر لائن کے ترجمان یحییٰ استن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہوائی جہاز نے امریکا کے مغربی ساحلی شہر سیئٹل سے اڑان بھری تھی۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئر بس اے350-900 طیارہ سیٹل سے ترکیہ کے دارالحکومت استنبول کی طرف پرواز کر رہا تھا جب اس نے نیو یارک کی طرف ایک غیر معمولی موڑ لیا۔

ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 59 سالہ پائلٹ پرواز کے دوران اچانک ”بے ہوش”ہوگئے، انہیں ہوش میں لانے کی ناکام کوشش کے بعد دوسرے پائلٹس اور ایئرلائن کے عملے نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا مگر وہ اس سے پہلے ہی دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

جہاز کے عملے نے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کی طرف ہنگامی راستہ اختیار کیا، جہاں طیارہ صبح 6 بجے سے کچھ پہلے محفوظ طریقے سے لینڈ ہوگیا۔

لینڈنگ کے دوران جہاز کے پچھلے چاروں ٹائر پھٹنے سے مسافروں پر قیامت ٹوٹ پڑی

انتقال کرجانے والے پائلٹ 2007 سے ترکیہ کی ایئرلائنز کے لیے کام کر رہے تھے اور انہوں نے مارچ میں ایک طبی معائنہ پاس کیا تھا جس میں صحت کے کوئی مسائل نہیں پائے گئے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں