اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

بھارتی فورسز پرحملے میں پاکستان کوملوث کرنے کاالزام بے بنیاد نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اودھم پورمیں بھارتی فورسز کے کانوائےپرحملےمیں پاکستان کوملوث کرنیکاالزام بے بنیاد نکلا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔بھارت پاکستان دشمنی میں کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔ اسی لئے بھارت میں ہونے والا ہر واقعہ پاکستان سے جوڑ دیاجاتا ہے، اور ہر دعوے اور الزام کے بعد اُسے منہ کی کھانی پڑتی ہے۔

اودھم پور میں بھارتی فورسز کے قافلے پر حملے کے ملزم کو بھارتی میڈیا چیخ چیخ کر فیصل آباد کا رہائشی بتاتا رہا لیکن تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ ذہنی معذور نوجوان نوید مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھتا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی نے ملزم کو سری نگر منتقل کردیا ہے ۔چند روز قبل بھارتی فورسز کے کانوائے پر حملے کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

وزیر کارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت ہر واقعہ تحقیقات کرائے بغیر اس کا الزام پاکستان کے سر تھوپ دیتا ہے ، ماضی میں اس کے کئی الزمات غلط ثابت ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں