ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی ہے۔ پاک فوج بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بھمبر اور چپڑاڑ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ آخری اطلاعات تک بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے۔

کل صبح بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایل او سی پر پاکستانی علاقوں میں 2 مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 1 بچی اور 1 شہری جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہریوں کی شہادت پر آج صبح دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی کمشنر جے پی سنگھ کو بھی طلب کیا جہاں ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے انہیں احتجاجی مراسلہ دیا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے رواں سال 90 مرتبہ ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں