بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 2 شہری زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، صبح سویرے چارواہ اور ہڑپال سکیٹر پر بھارتی فائرنگ سے مزید دو شہری زخمی ہوگئے۔

بھارت کیجانب سے سیز فائرکی مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج ورکنگ باونڈری پر گیارہ گھنٹے سے زائد وقت سے مسلسل فائرنگ کررہی ہیں، جس کے نتیجے میں مزید دو شہری زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادی جبکہ بھارتی فوج کوبھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، بھارتی فوجیوں کی چار چیک پوسٹیں تباہ اور پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔


مزید پڑھیں : ایل او سی پر فائرنگ: پاک فوج کا بھرپور جواب،5 بھارتی فوجی ہلاک،4 چوکیاں تباہ


گزشتہ روز بھی سیالکوٹ ورکنگ باونڈری چارواہ اور ہڑپال سکیٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے 2 شہری شہید اور 9 زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید، 9 زخمی


اس سے قبل بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایل او سی پر پاکستانی علاقوں میں 2 مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 1 بچی اور 1 شہری جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


مزید پڑھیں :  بھارتی فوج کی ایل او سی پرفائرنگ،بچی سمیت 1شہری شہید


واضح رہے کہ بھارتی فائرنگ سے ایک ہفتے کے دوران چھ شہری شہید اور انتیس زخمی ہوگئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں