منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 6 کشمیری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کر کے 6 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

کشمیر: بھارتی فورسز کی اندھادھند فائرنگ، 6 کشمیری شہید


خیال رہے کہ دو روز قبل درندہ صفت قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کر کے 6 کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کردیا تھا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید


یاد رہے گزشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کےعلاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں