منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 4 کشمیری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع پلواما کے علاقے ترال میں 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

کشمیری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فورسز نے بے دریغ گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق ضلع پلواما کے علاقے ترال میں قابض بھارتی فورسز کا کئی گھنٹے تک آپریشن جاری رہا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 2 کشمیری شہید

قابض بھارتی فورسز نے دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

سال 2018: مقبوضہ کشمیر میں حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالر سمیت 355 شہری شہید

مقبوضہ کشمیر کے اسیر شہریوں کے لیے سال 2018 بھی نامہرباں رہا، ایک سال میں قابض بھارتی فوج نے حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالرز سمیت 355 شہری شہید کردیے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں