The news is by your side.

Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان نے شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ میں چارکشمیری نوجوان شہید

اس سے قبل گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد 2 روز میں وادی میں شہید کیے جانے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں