نارروال: ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری اور فائرنگ سے چار شہری زخمی ہوگئے، تین روز سے جاری بھارتی فائرنگ سے اب تک سات شہری زخمی ہوچکے ہیں۔
بھارتی فورسز کی نارروال، ظفر وال اور شکر گڑھ سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سےبلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، ورکنگ باونڈری پر اتوار کو ہونیوالی بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چار شہری زخمی ہوگئے۔
پنجاب رینجرز نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے ان کی بندوقیں خاموش کرادی، بھارت مسلسل تین روز سے ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے۔
واضح رہے کہ تین روز سے بھارتی بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے اب تک سات پاکستانی شہری زخمی ہوچکے ہیں۔
بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے درجنوں دیہات متاثر ہوئے ہیں سرحد کے قریب واقع دیہاتوں میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا ہے جو نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔