اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بھارتی فورسز نے 56 گھنٹے سے ضلع کپواڑہ کا محاصرہ کر رکھا ہے: مشعال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حریت رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے 56 گھنٹے سے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ بھارتی فورسز چاردیواری کا تقدس پامال کر رہی ہیں، گزشتہ 56 گھنٹے سے بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

[bs-quote quote=”بھارتی فورسز کشمیریوں کے گھروں کو نذرِ آتش کر رہی ہیں۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ قابض فورسز نے تلاشی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے، بھارتی فوج گھروں میں گھس کر کشمیری خواتین کو ہراساں کر رہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے کشمیری حریت رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا ہوا ہے، اور بھارتی فورسز کشمیریوں کے گھروں کو نذرِ آتش کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مشعال ملک نے پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی پر کہا تھا کہ اب بھارت بھی کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے، تاکہ وہ اپنے اہل خانہ سے مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:  حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا گیا

ان کا کہنا تھا پاکستان کی جانب سے بھارتی قیدی پائلٹ کی رہائی پر پاکستان مبارک باد کا مستحق ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے 23 فروری کو گرفتار کیا ہے، جس کی میر واعظ عمر فاروق نے بھی سخت مذمت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں