اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان اوربھارت کے درمیان جامع مذکرات پراتفاق، سشما سووراج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارتی وزیرِخارجہ سشما سووراج نے پاکستانی ہم منصب سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک بھارت مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی وزیرخارجہ سشما سووراج گزشتہ روز ہارٹ آف ایشیا نامی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان تشریف لائی تھیں اورانہوں نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اورمشیرخارجہ سرتاج عزیزسے ذیلی ملاقاتیں بھی کریں۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ ہونے والی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے انتہائی مختصرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاقاتوں میں پاکستان اوربھارت کے درمیان بات چیت کا عمل آگے بڑھانے پراتفاق کرلیا گیا ہے۔،

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سرے سے جامع مذاکرات ہوں گے۔

سشما سووراج کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے دونوں ممالک سیکرٹریزخارجہ اعلیٰ سطحی رابطوں کی ہدایت کردی گئی ہے اوروہ لوگ مذاکرات کا طریقہ کار وضع کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ باقی اعلانات بھارت واپس جاکراپنی پارلیمنٹ کے سامنے کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کی راہ میں مسئلہ کشمیرہمیشہ حائل رہا ہے، بھارت کشمیر کے بغیر مذاکرات کرناچاہتا ہے جبکہ پاکستان مسئلہ کشمیرکے بغیرمذکرات پررضامندنہیں ہوتا۔

اس حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جامع مذاکرات میں جموں وکشمیر، سیاچن اوروولر بیراج سمیت دیگر مسائل پر بات چیت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق انسدادِ دہشت گردی، نارکوٹکس کنٹرول ممبئی دھماکوں پر بھی بات ہوگی۔

اس سے قبل بھارتی وزیرخارجہ سشما سووراج نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان روابط پر گفتگو کی گئی تھی۔

خیال کیا جارہا تھا کہ مذکورہ بالا ملاقاتوں میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا تاہم اس قسم کا کوئی فیصلہ تاحال منظرِعام پرنہیں آیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں