تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کردیا

نئی دہلی : بھارت نےایک بار پھر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کردیا، بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے کہا کشمیرپرتیسرےفریق کی ثالثی قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی اقدام کے بعد بھی بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، بھارت نے ایک بار پھر امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے کہا کشمیر پر تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں، دونوں ممالک کومسائل پردوطرفہ بات کرنی چاہیئے۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ثالثی کی پشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے ساتھ ملاقات مثبت رہی، دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں، معاملات ٹھیک کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں : پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، تنازعے کا حل ضروری ہے: ٹرمپ

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور مودی سے ملاقاتوں میں کشمیر پر بات کی، ثالثی سمیت ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہوں، پاکستان اور بھارت کو مل کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر متعدد بار پاک بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کرچکے ہیں، لیکن بھارت اسے دوطرفہ مسئلہ قرار دے کر مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرلیتا ہے۔

واضح رہے بائیس جولائی کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی تھی، صدرٹرمپ نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کشمیرکے تنازع پرثالثی کی درخواست کی تھی۔

تاہم بھارت میں امریکی صدرکے بیان پرہنگامہ آرائی کے بعد مودی سرکارنے صدرٹرمپ کے بیان کی تردید کردی تھی۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے معمول کی زندگی مفلوج کررکھی ہے، مقبوضہ وادی میں نافذ کرفیواورکڑی پابندیوں کو آج 58 روز ہوگئے ہیں جبکہ بھارتی فوج نے سرینگرسمیت مختلف علاقوں میں بلٹ پروف بنکرزتعمیرکرلئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -