تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت: دیوالی کے موقع پر پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے ہندو برادری کے سب سے بڑا مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے دیوالی کی مناسبت سے جمعرات کے روز ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے بدھ کے روز کیے جانے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ دیوالی کے خصوصی موقع پر پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ایکسائز ڈیوٹی کو  کم کردیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں کل سے پیٹرول اور ڈیزل 15 روپے کم قیمت میں فروخت کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ہندو برادری کا مذہبی تہوار دیوالی آج رات سے شروع ہوگا، مندروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ چھوٹے اور بڑے پٹاخے جلا کر اپنی خوشی کو دوبالا کریں گے۔

دیوالی کیا ہے؟

دیوالی ہندو مذہبی تہوار ہے، جسے ہر سال نومبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے، اسے روشنیوں کا تہوار یا خوش قسمتی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، اس لیے لوگ اس روز دیے جلاتے ہیں۔

دیوالی کرشن بھگوان کے چودہ سال بن باس کاٹنے کے بعد واپسی کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔ اس دن ہندو برادری لکشمی پوجا کرتی اور دعائیں مانگتی ہے جبکہ کاروباری افراد دیوالی کے دن سے نئے کاروبار کی شروعات کو ترجیح دیتے ہیں۔

پانچ روز تک جاری رہنے والا یہ تہوار ہندو ازم، جین ازم، سکھ ازم میں یکساں اہمیت کا حامل ہے، ہندو روایات کے مطابق اس دن کو دولت کی دیوی لکشمی سے بھی منسوب کیا جاتا ہے۔ اس تہوار میں ہندو افراد گھروں کی سجاوٹ کرتے ہیں مٹھائیاں اور کھانے بناتے ہیں۔ ہندو برادری پوجا پاٹ کے بعد پٹاخے اور پھلجڑیاں جلا کر دیوالی کی خوشیاں مناتے ہیں۔

ہندو برادری دیوالی کے موقع پر اپنے عبادت خانوں میں اندر اور باہر خصوصی طور پر سجاوٹ کرتے ہیں جبکہ دیے جلانے کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں