منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

بھارتی سرکار ہندوستان سے مسلم شناخت مٹانا چاہتی ہے، منیراکرم

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : پاکستان نے بھارت کی اسلام دشمنی اور ہندوتوا انتہا پسندی کے خلاف او آئی سی ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا ہے جس پر پاکستان نے او آئی سی ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں منظم طریقے سے مسلم کش پالیسیوں پر کام ہورہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار ہندوستان سے مسلم شناخت مٹانا چاہتی ہے اور اسی لیے مودی سرکار کی جانب سے مہلک ترین کرونا وائرس کی آڑ میں بھی مسلمان آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، اسلامی ممالک کو بھارتی اسلام دشمن پالیسیوں کو روکنے کےلیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ او آئی سی ممالک کی بڑی تعداد نے خصوصی ورکنگ گروپ کے قیام کی حمایت کردی۔

اس سے قبل منیر اکرم نے کہا تھا کہ دنیا نے مان لیا کہ کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں عالمی تنازع ہے، اب سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کے تنازع کو دیکھ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں میں دوبارہ جان پڑ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں