تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

مودی کے حامی بھارتی ’گرو‘ نے کرونا وائرس کا انوکھا علاج دریافت کرلیا، مارکیٹنگ شروع

نئی دہلی: بھارت میں ’گرو‘ نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے کورونیل نامی دوا کی مارکیٹںگ شروع کردی جس پر اسے متنبہ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مشہور بھارتی گروہ کو جڑی بوٹیوں سے متعلق کرونا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ‌ کیا ہے اور دوا کورونیل کی قیمت 7 امریکی ڈالر رکھی ہے جس پر حکومت نے اسے خبردار کردیا ہےجبکہ راجستھان حکومت کا کہنا ہے کہ رام دیو کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

بھارتی حکومت نے گزشتہ روز اسے مزید مارکیٹنگ سے پہلے کہا ہے کہ اپنے دعوؤں کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔

راجستھان وزیر صحت کا کہنا ہے کہ دوا کوئی سی بھی آیوریڈک ہو اس کا کلینکل ٹرائل ہونا چاہئے تھا اس کے بغیر علاج دوا استعمال کرنا جرم ہے، ہم قانونی کارروائی کریں گے۔

نریندر مودی کے حامی بابا رام دیو نے کہا کہ اس کا علاج آئندہ ہفتے سے ان کی منافع بخش پتنجلی آیوروید کمپنی کے ذریعہ دستیاب ہوگا اور یہ ٹیسٹ کے 300 مریضوں پر 100 فیصد کامیاب ہے۔

ہریدوار میں اپنی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں بات کرتے ہوئے رام دیو نے کہا کہ کورونیل اور سوساری ایک ہفتہ میں کرونا وائرس کا علاج کرسکتے ہیں۔

بھارتی گرو نے دعویٰ کیا کہ کلینیکل ٹرائلر میں تقریباً 280 مریض شامل تھے جن میں 100 فیصد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے باعث 15000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 50 ہزار کیسز کی باقاعدہ تصدیق ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -