تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ہیئراسٹائلسٹ کی قبیح حرکت، سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا

دہلی: بھارت میں بال کی کٹنگ کے دوران خاتون کے سر پر تھوکنا ہیئر اسٹائلسٹ کو مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاوید حبیب نامی بھارتی ہیئرڈریسر کے اس غلیظ فعل پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں نشانے پر لے لیا جس کے باعث جاوید کو معافی مانگنا پڑ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیمنار کے دوران معروف اسٹائلسٹ نے خاتون کو اسٹیج پر بلایا اور شرکا کو بال کاٹنے کے گر بتانے لگا، اس دوران جاوید حبیب نے لڑکی کے سر پر تھوک دیا۔

ہیئر ڈریسر نے خاتون سے کہا دیکھو بال گندے ہیں، کیونکہ شیمپو نہیں کیا ہوا ہے، دھیان سے سنو اگر پانی کی کمی ہو تو تھوک کا استعمال کریں، تھوک میں بڑی جان ہے۔ یہ کہہ کر جاوید حبیب نے بالوں پر تھوکا۔

انٹرنیٹ پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد انہوں نے باقاعدہ ویڈیو بنا کر معافی مانگی۔

بھارتی ہیئر اسٹائلسٹ کا کہنا تھا کہ منعقد ہونے والے سیمینار کے دوران اُن کے ایک عمل سے لوگوں کو ٹھیس پہنچی ہے، وہ دل سے اس عمل پر معافی مانگتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -