اسلام آباد: بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق اجے بساریہ نے پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی موجود تھے.
اس ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان کوانتخابات میں کامیابی پر بھارتی وزیراعظم کی جانب سے مبارک باد کا پیغام پہنچایا۔
اس موقع پر عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اس کے حل کے لئے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔
عمران خان نے کہا کہ امیدکرتاہوں، سارک سربراہ اجلاس جلداسلام آباد میں ہوگا،
بھارتی ہائی کمشنرکاپاک بھارت تعلقات میں مثبت دورکےآغازکی امیدکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی اورعمران کےدرمیان ٹیلیفونک گفتگوسےامیدنےجنم لیا۔
بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے عمران خان کو تحفے میں بلا پیش کیا گیا تھا، جس پر موجود بھارتی کرکٹرز کے دسختط ثبت تھے.
نریندر مودی کا عمران خان کو فون، جیت پر مبارک باد، تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا عزم
یاد رہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد نریندر مودی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو ٹیلی فون پر الیکشن میں کامیابی پرمبارک باد دی تھی.
نریندی مودی نے کہا تھا کہ پاکستان سے تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے لیے تیار ہیں، معاملات آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی.