جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بھارتی ہائی کمشنر آج عمران خان سے ملاقات کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج بھارتی ہائی کمشنر اجے بیسریا سے ملاقات کریں گے اور بھارتی وزیراعظم کے مبارکباد کا پیغام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج بنی گالہ میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بیسریا سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی موجود ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر عمران خان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مبارکباد کا پیغام دیں گے۔

اس سے قبل چین ، امریکہ ، ایران ، سعودی عرب، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر بھی عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


مزید پڑھیں : نریندر مودی کا عمران خان کو فون، جیت پر مبارک باد، تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا عزم


یاد رہے 30 جولائی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی عمران خان کو ٹیلیفون کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی تھی۔

نریندی مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے لیے تیار ہیں، معاملات آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

اس موقع پر عمران خان نے نیک خواہشات پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیرکی جائے۔

واضح رہے انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کا اپنے پہلے خطاب میں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ  بھارت ہرچیزپرپاکستان پرالزام لگاتاہے، یہ تعلقات کےلیےاچھانہیں، اگر بھارتی لیڈرشپ مذاکرات کے لیے تیارہے، تو ہم بالکل تیارہیں، تعلقات بہترہوں، چاہتےہیں پاکستان اوربھارت مل کربیٹھیں اوربات کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں