تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ مہلک وبا کا شکار ہوگئے

نئی دہلی : بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی عالمی وبا نے کروڑوں انسانوں کو اپنا شکار بنایا ہوا ہے جس میں سیاست دان، اداکار و نامور شخصیات بھی شامل ہیں۔

کرونا وائرس کا شکار ہونے والے سیاست دانوں میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا نام بھی شامل ہوگیا جنہوں نے کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر اہل خانہ نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔

امیت شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرونا سے متاثر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کی علامات ظاہر ہونے پر میں نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آگیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے گورنر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور اُن کے صاحبزادے اببھیشیک بچن کو گیارہ جولائی کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بالی ووڈ انڈسٹری کے 77 سالہ نامور اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 54 ہزار سات سو چھتیس نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے تاہم اس دوران پہلی مرتبہ 51 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔بھارت کی چار بڑی ریاستوں مہاراشٹرا ، تامل ناڈو ، دہلی اور آندھرا پردیش میں کورونا کے کیسز سب سے زیادہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -