نئی دہلی: بھارت میں شوہر کے منع کرنے کے باوجود انسٹاگرام پر ریلز اپ لوڈ کرنے اور مردوں سے دوستی کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کولکتہ میں پیش آیا، جہاں شوہر نے بیوی کو ریلیز بنانے اور دوستی کرنے سے منع کیا تاہم بات نہ ماننے پر ملزم نے اپرنا اور دو بچوں کی ماں کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 35 سالہ اپرنا اور پریمل کی کچھ سال قبل شادی ہوئی تھی، چند دنوں سے دونوں کے درمیان سوشل میڈیا کے استعمال پر جھگڑا رہتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پرمل جب بھی گھر آتا تو بیوی کو انسٹاگرام پر مصروف پاتا تھا، اس نے اپرنا کو ریلیز بنانے اور غیر مرودوں سے دوستی کرنے سے منع کیا تھا۔
اپرنا کا ایک شخص سے نہایت قریبی تعلق تھا جس پر پَرمل کو شدید غصہ آیا اور اس نے باروچی خانے سے سبزی کاٹنے والی چھری لاکر بیوی کو ذبح کردیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب اپرنا کا بیٹا اسکول سے واپس گھر آیا تو والدہ کی لاش خون دیکھ کر اہل محلہ کو اکٹھا کیا، اہل محلہ نے پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل شوہر فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا جارہا ہے۔