جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

”گلوکار سدھو موسے والا کو بھارتی ایجنسیوں نے قتل کروایا“

اشتہار

حیرت انگیز

روم: بھارتی خالصتان موومنٹ کے رہنما کا کہنا ہے کہ معروف گلوکار سدھو موسے والا کو بھارتی ایجنسیوں نے قتل کروایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کی تنظیم کا اٹلی کے شہر روم میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں سکھ شہریوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ شہریوں نے خالصتان ریاست کے قیام اور پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ سکھ فار جسٹس کی جانب سے اٹلی کے شہر بریشیا میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا تھا ہے۔

- Advertisement -

ریفرنڈم کا انعقاد سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تنظیم سے تعلق رکھنے والے سکھ رہنما پرم جیت سنگھ نے کہا کہ گلوکار سدّھو موسے والا بھارتی پنجاب کی آزادی کے بڑےحامی تھے، جس کی وجہ سے بھارتی ایجنسیوں نے انہیں قتل کروا دیا ہے، سدّھو موسے والا کے قتل کے پیچھے بھارتی حکومت ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا بھارتی حکومت کے ناقد تھے اور وہ اپنے گانوں کے ذریعے بھارتی پنجاب اور سکھوں کیلئے آواز اٹھاتے تھے، ان کے گانوں میں نظام کے خلاف بغاوت نظر آتی تھی، انہوں نے اپنی موت سے قبل اپنا آخری گانا ریکارڈ کروایا تھا۔

جس میں انہوں نے بھارتی پنجاب کے پانی کو بچانے اور بغاوت کے الزام میں گرفتار سکھ رہنماؤں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا، ان کی موت کے بعد ریلیز ہونے والے گانے پر بھارتی حکومت نے پابندی لگادی ہے اور اب ان کا گانا بھارت میں یوٹیوب پر موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سدھو موسے والا کا آخری گانا یوٹیوب سے ہٹادیا گیا

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو پنجاب کے ضلع مانسہ میں قتل کردیا گیا تھا، ان کے قتل کی ذمہ داری کینیڈین بیسڈ گینگسٹر گولڈی برار نے قبول کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں