تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

تنخواہ کی عدم ادائیگی پر صحافی کی نیوز روم میں خودکشی

بھارت میں تنخواہ کی عدم ادائیگی پر صحافی نے نیوز روم میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ایک سینیئر صحافی نے مبینہ طور پر تنخواہ نہ ملنے پر نیوز روم میں خودکشی کرلی جس کے سبب بھارت کی صحافی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

افسوسناک واقعہ اتوار کی شام پیش آیا تھا، بھارتی خبر رساں ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) سے وابستہ 56 سالہ فوٹو جرنلسٹ ٹی کمار کو ایک روز بعد یعنی پیر کو ان کے ساتھیوں نے اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پایا۔

صحافی کی موت نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور صحافیوں کو درپیش گہرے مالی مسائل کے بارے میں سوالات کھڑے کر دیے ہیں جیسا کہ یو این آئی کے ملازمین نے الزام لگایا ہے کہ ادارے نے انہیں گذشتہ 60 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں۔

ملازمین نے ایک بیان میں کہا کہ کمار کو مالی مسائل کا سامنا تھا کیونکہ انہیں ایجنسی سے باقاعدہ تنخواہ نہیں مل رہی تھی۔

تاہم یو این آئی کے چیف ایڈیٹر اجے کمار کول نے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو اس معاملے کی صحیح طریقے سے تحقیقات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’جہاں تک ہم جانتے ہیں انہوں نے خودکشی کا ایسا کوئی نوٹ نہیں چھوڑا جس میں آنجہانی صحافی نے یہ لکھا ہو کہ وہ مالی دباؤ یا تنخواہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھا رہے ہیں جیسا کہ میڈیا کے کچھ اداروں نے رپورٹ کیا ہے۔‘

چیف ایڈیٹر کا مزید کہنا تھا کہ ’کچھ لوگ اس حوالے سے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ یہ خودکشی تھی یا کچھ اور؟ ہم چاہتے ہیں کہ پولیس اس کی صحیح طریقے سے تفتیش کرے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافی کمار کے پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں، تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے سٹالن اور ریاست کی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ایڈاپڈی کے پلانی سوامی نے کمار کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

وزیر اعلیٰ نے ان کے اہل خانہ کے لیے تین لاکھ روپے کے معاوضے کا بھی اعلان کیا جب کہ اپوزیشن لیڈر پلانی سوامی نے وزیر اعلیٰ سے صحافیوں کے لیے مختص ویلفیئر فنڈ سے کمار کے خاندان کو 25 لاکھ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

Comments

- Advertisement -