بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ہدف کے تعاقب میں عمدہ بیٹنگ، بھارتی صحافی رضوان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کی جانب سے ورلڈکپ میں تاریخ کاکردگی دکھانے کے بعد مشہور بھارتی صحافی بھی پاکستانی ٹیم اور بالخصوص رضوان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی فتح کے بعد وکرانت گپتا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے محمد رضوان کو حقیقی میچ ونر قرار دیا جب کہ 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ اب دیکھنے والا ہوگا۔

اسپورٹس صحافی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’رضوان پاکستان کے لیے حقیقی طور پر میچ ونر ہیں جو کہ کبھی ہار نہیں مانتے، کھیل میں جدت لاتے ہیں اور انھوں نے اپنی طاقت سوئپ شاٹس کا بھرپور مظاہرہ کیا۔‘

- Advertisement -

انھوں نے مزید لکھا کہ اب پاک بھارت میچ کے لیے اسٹیج سیٹ ہوگیا ہے، ساتھ ہی وکرانت گپتا نے انڈیا ورسز پاک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کےخلاف ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا ہے۔ محمد رضوان نے ناقابل شکست 131 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ اوپنر عبداللہ شفیق نے بھی 113 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے باآسانی حاصل کرلیا۔ سری لنکا نے ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستان کے خلاف 300 سے زائد رنز بنائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں