جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مودی حکومت خاتون صحافی کو ہراساں کیے جانے کا نوٹس لے، اقوام متحدہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک: اقوام متحدہ نے بھارتی خاتون صحافی رعنا ایوب کو ہراساں کیے جانے پر مودی سرکار سے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمان خاتون صحافی رعنا ایوب کو مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے ماہرین نے خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کے عمل کو بند کرانے اور رعنا ایوب کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت عوامی مفاد میں مسائل کو اجاگر کرنے والی مسلمان خاتون صحافی رعنا ایوب کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے سلسلوں کو رکوائیں اور ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

خیال رہے کہ حجاب کے لیے کالج میں‌ جنونی ہندوؤں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرنے والی لڑکی مسکان کے حق میں ٹوئٹ کرنے والی رعنا ایوب کے ایک کروڑ 77 لاکھ روپے ضبط کر لیے گئے تھے جب کہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مسلمان صحافی پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا تھا، مودی کی ظالمانہ پالیسیوں پر تنقید کرنے پر رعنا ایوب کو ماضی میں قتل کی دھمکیاں بھی ملتی رہیں۔

رعنا ایوب کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے سچ بولنے پر جان سے مارنے جیسی دھمکیاں دی جاتی ہیں لیکن کوئی بھی گروہ یا سیاست دان مجھے سچ لکھنے سے نہیں روک سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں