اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کشمیری بچوں کے کرارا جواب سے بھارتی صحافی کی بولتی بند، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ بھارت 70 برس سے بندوق اور ٹینک استعمال کرکے بھی کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھارتی صحافی کی کشمیری بچوں سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ویڈیو میں کشمیری بچے پاکستان اور چین کی تعریف کررہے ہیں۔

گورنر پنجاب کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشمیری بچے بھارت سے نفرت کا اظہار کررہے ہیں۔

چوہدری سرور نے ویڈیو کے کیپشن میں کہا کہ بھارت کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کررہا ہے، بندوق اور ٹینک استعمال کرکے بھی 70 برس میں بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ 95 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی افواج کی دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں، لیکن دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی، انشاءاللہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں