تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

والدین اور بہن کو ذبح کرکے درندہ صفت نوجوان کی خودکشی کی کوشش

نئی دہلی : بھارتی ریاست مشرقی بنگال میں درندہ صفت بیٹے نے گھریلو تنازع پر اپنے والدین اور سگی بہن ذبح کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سفاکیت کا یہ دردناک واقع بھارتی ریاست مشرقی بنگال کے ضلع ہوگلی میں رونما ہوا جہاں ایک ناخلف اولاد نے معمولی تنازع پر خود کو جنم دینے والے سگے ماں باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سفاک نوجوان نے والدین اور بہن کا گلا کاٹنے کے بعد خود بھی خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکا اور جب پولیس موقع واردات پر پہنچی تو نوجوان والدین اور بہن کی لاش کے پاس خون میں لت پت انتہائی تشویشناک حالت میں پایا گیا۔

پولیس نے قاتل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت والد اسیم گھوشال، والدہ سابتری گھوشال اور بہن پلابی چٹرجی کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتولین کے پڑوسیوں نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا کہ بہن پلابی چٹرجی بھائی پھوٹا تہوار کے موقع پر میکے آئی ہوئی تھی اور اسی دوران اس کی سسرال میں ہوئے تنازع کے باعث والدین کے گھر بھی جھگڑا شروع ہوگیا جس کا اختتام اس خونی واردات پر ہوا۔

پڑوسیوں کا مزید کہنا تھا کہ مقتول پریم تھاش گھوشال گزشتہ کچھ دنوں سے شدید مالی بحران میں بھی مبتلا تھا۔

Comments

- Advertisement -