تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

اسٹیڈیم میں ’گٹکا‘ کھانے والے شخص کی ویڈیو وائرل

بھارت اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بیٹھ کر گٹکا کھانے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو کانپور میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران کی ہے، میچ کے دوران جیسے ہی کیمرے کی نظر تماشائیوں کے اسٹینڈ پر پڑی تو وہاں بیٹھا ایک تماشائی گٹکا منہ میں رکھ کر فون پر بات کرنے میں مصروف تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے ساتھ بیٹھی خاتون میچ سے لطف اندوز ہورہی ہے جبکہ وہ منہ میں گٹکا بھر کے فون پر بات کرنے میں مصروف ہے۔

جیسے ہی کیمرے کی نظر ان دونوں تماشائیوں پر پڑی تو ناصرف خاتون نے بلکہ گٹکا کھاتے ہوئے شخص نے بھی ہاتھ ہلا کر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس شخص کی شناخت شوبت بانڈے کے نام سے ہوئی جو ’گٹکا مین‘ کے نام سے ہی مشہور ہے جبکہ یہ کانپور شہر کا ہی رہائشی ہے۔

شوبت پانڈے کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیڈیم میں گٹکا نہیں چھالیہ کھا رہا تھا اور اسٹیڈیم کے دیگر اسٹینڈز میں موجود اپنے دوستوں سے فون پر بات کررہا تھا جبکہ اس کے ساتھ برابر میں بہن بیٹھی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -