جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹرمپ کی شفایابی کیلئے دعائیں کرنے والا بھارتی خود چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : ڈونلڈ ٹرمپ کی کرونا وائرس سے صحتیابی کیلئے کئی روز سے بھوکا رہنے والا بھارتی شہری حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سنتے ہی بھارتی شہری کرشنا راجو کو شدید صدمہ لگا جس کے بعد اس نے صدر ٹرمپ کی جلد شفایابی کیلئے دن رات بھوکا رہنا شروع کردیا۔

بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا کرشنا راجو گزشتہ برس سے ٹرمپ کے 6 فٹ بلند پتلے کی پوجا بھی کرتا آرہا ہے جو اس نے خود تیار کیا تھا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرشنا راجو ٹرمپ کے کرونا میں مبتلا ہونے کی خبر سنتے ہیں دن رات بھوکا رہ کر ٹرمپ کی صحتیابی کیلئے دعائیں کررہا تھا کہ 12 اکتوبر کو اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خود ہی موت کے منہ میں چلا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں