جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کچھ بھی ہو جائے عمران خان نہ جیتیں، بھارتی میڈیا کھل کر سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی الیکشن 2018 میں عمران خان کی ممکنہ جیت پر بھارتی میڈیا کو مروڑ اٹھنے لگی، کچھ بھی ہو جائے عمران خان نہ جیتیں، بھارتی میڈیا کھل کر سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کو عمران خان کی جیت میں بھارت کی شکست نظر آنے لگی، پاکستان میں الیکشن پر بھارتی میڈیا بھی نواز شریف کے ایجنڈے پر چل پڑا۔

بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ عمران خان کی ہار سے بھارت کو فائدہ جب کہ ان کی جیت سے بھارت کو نقصان ہوگا، خیال رہے کہ کل ملک میں عوام نئی حکومت کا انتخاب کریں گے۔

عمران خان کا ویڈیو پیغام


دوسری طرف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن 2018 سے پہلے کارکنوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے، انھوں نے ووٹ کاسٹ کرنے پر زور دیا۔

عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ’کارکنوں کو تاکید کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیں، کارکن آج رات جلدی سو کر صبح جلدی جاگ جائیں۔‘

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ کل کارکن گھروں سے نکلیں اور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک لے کر جائیں، میں جو کر سکتا تھا وہ انتخابی مہم کے دوران کر دیا ہے۔

الیکشن 2018: سرفراز کی قوم سے ووٹ ڈالنے کی ایپل

عمران خان کا کہنا تھا کہ 1970 کے بعد ایسے حالات نہیں دیکھے جیسے آج ہیں، 24 گھنٹے تک کارکنان جہاد سمجھ کر الیکشن میں حصہ لیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج انتخابی مہم کے سلسلے میں ووٹرز کو مائل کرنے پر پابندی عائد ہے، کل الیکشن 2018 کے سلسلے میں ووٹ کاسٹ ہوں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں