تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ٹرمپ کشمیر پر پاکستانی دھنیں گنگنا رہے ہیں، بھارتی میڈیا کا واویلا

نئی دہلی: امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات بھارتی میڈیا کو ہضم نہیں ہوئی اور انہوں نے واویلا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی آفر پر بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کردیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی دھنیں گنگنا رہے ہیں۔

امریکی صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نریندر مودی نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر آپ ثالثی کے لیے کردار ادا کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کا علم ہے، عمران خان سے ملاقات میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے بھی بات ہوئی۔

مزید پڑھیں: عمران خان ٹرمپ ملاقات، امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کر دی

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی قوم کی بھی تعریف کی، کہا پاکستان کے لوگ بہت مضبوط ہیں، امریکا اچھے تعلقات چاہتا ہے، دورۂ پاکستان کی دعوت دی جائے گی تو پاکستان ضرور جاؤں گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ عمران خان اور میں دونوں نئے لیڈرز ہیں، مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ حل ہوگا تو پورے خطے میں خوش حالی ہوگی۔

دوسری جانب حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ امریکا کو کشمیر کی آزادی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ کے آگے مسئلہ کشمیر اٹھانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

سید علی گیلانی کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں پہلا لیڈر دیکھ رہا ہوں جس نے ہم نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

Comments

- Advertisement -