جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کشمیر سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبروں میں‌ کوئی صداقت نہیں، چین

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ :  چینی مشن برائے اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی کشمیر سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں ،کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے واضح کیا ہے کہ بیجنگ کے سیکیورٹی کونسل ایجنڈے میں کشمیر کا معاملہ سرفہرست ہے۔

اس حوالے سے ترجمان چینی مشن برائے اقوام متحدہ نے  اپنے جاری بیان میں کہا ہےکہ  مسئلہ کشمیر پر ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اس سلسلے میں بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس بات کی مکمل حمایت کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور دو طرفہ مذاکرات سے ہی حل ہونا چاہیے۔

چینی حکام کا مزید کہنا ہے کہ کشمیر سے متعلق  کسی بھی ایسے یکطرفہ فیصلے کی مخالفت کی جائے گی جس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوجائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سیکیورٹی کونسل کے صدر کو خط لکھا تھا، چین کا کہنا ہے کہ خط میں بھی مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں