تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

شرمناک ہار پر بھارتی میڈیا ہوش کھو بیٹھا، ایک نیا الزام لگا دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کی انگلینڈ سے 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کے بعد انڈین میڈیا ہوش کھو بیٹھا اور آئیں بائیں شائیں شروع کردی۔

آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو لگاتار دو صدمے ملے پہلے سیمی فائنل مین پاکستان جیتا اور اگلے روز بھارتی سورما انگلینڈ کے خلاف ڈھیر ہوکر شرمناک شکست کے بعد خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے، اس وقت پورا ہندوستان تو صدمے سے دوچار ہے ہی لیکن بھارتی میڈیا بھی اپنے ہوش کھو بیٹھا ہے اور بوکھلاتے ہوئے اس نے اپنی ٹیم کی شرمناک شکست پر پردہ ڈالنے کے لیے ینیوزی لینڈ پر پاکستان سے جان بوجھ کر ہارنے کا الزام عائد کردیا۔

بھارتیوں اور ان کے میڈیا کو ابھی تو پاکستان کی فائنل میں انٹری بھی ہضم نہیں ہوئی تھی کہ ان کے سورماؤں کو ایڈیلیڈ میں انگلینڈ نے دھول چٹا دی، بھارت کی انگلینڈ سے ہار پر جہاں عام بھارتی فینز آگ بگولہ ہوئے وہیں جلتی پر تیل ڈالنے والا بھارتی میڈیا بھی آپے سے باہر ہوگیا۔

ادھر اسٹیڈیم کے باہر بھارتی مداح آؤٹ آف کنٹرول ہوئے اور اپنے ہی ملک کے صحافیوں سے الجھ پڑے تو دوسری جانب سابق کرکٹرز بھی ذلت آمیز ہار پر سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا لیکن بھارتی میڈیا نے تو حد ہی کردی بجائے اپنی ٹیم کے بخیے ادھیڑنے کے اس نے شرمناک شکست کو سازش کا پردہ اڑانے کی کوشش کی۔

دوسرے سیمی فائنل سے پہلے بھارتی ہی میڈیا پاکستان کی کامیابی پر الزام تراشیاں کر رہا تھا لیکن اس ڈرامے میں گھروں کے شیروں کے دیار غیر میں ڈھیر ہونے کے بعد تیزی آگئی اور کہا کہ نیوزی لینڈ جان بوجھ کر پاکستان سے سیمی فائنل ہارا، اگر لامحالہ یہ بات مان بھی لی جائے تو اس مبینہ سازش سے بھارت کے سیمی فائنل میں شرمناک شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کو کیا جواز فراہم ہوگیا؟ اس سوال کا جواب دینے سے بھارتی جنونی میڈیا قاصر ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شرمناک شکست سے دوچار کرکے خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنے پر مجبور کردیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا یہ وہی گراؤنڈ ہے جہاں 30 سال قبل 1992 میں پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں انگلینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ جیتا تھا۔

Comments

- Advertisement -