پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے سیالکوٹ پر حملے کی شیئر ہونے والی ویڈیو جھوٹی نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی نشریاتی ادارے نے بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی وڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا، جس میں سیالکوٹ پر حملے کی شیئر ہونے والی ویڈیو جھوٹی نکلی۔

تفصیلات کے مطابق جرمن میڈیا ڈی ڈبلیو نے بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا اور فیک نیوز کو بے نقاب کردیا اور کہا بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پروپیگنڈا کیا۔

عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ویڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا۔

عالمی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے سیالکوٹ پر حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی، بھارتی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی سیالکوٹ پر حملےکی یہ ویڈیوجھوٹ پرمبنی ہے۔

ڈی ڈبلیو کا کہنا تھا کہ ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی۔

عالمی نشریاتی ادارے نے کہا کہ بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک ویڈیو بھی شیئرکی گئی، ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کئےالفاظ کواے آئی کی مدد سے بدلاگیا۔

اس کے علاوہ بھارتی اکاؤنٹس سے امریکی صدرٹرمپ کی بھارتی جارحیت کی حمایت میں ویڈیوبھی شیئرکی گئی تاہم فیکٹ چیک سےواضح ہےویڈیواےآئی سے بنائی گئی اورامریکی صدرنے ایساکوئی بیان نہیں دیا۔

عالمی نشریاتی ادارے نے کہا کہ فیک ویڈیوز لوگوں کو اشتعال دلاسکتی ہیں انہیں شیئرکرنے سے پہلے فیکٹ چیک ضرورکرنا چاہئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں