نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کے درپے ہے، بھارتی فوج نے راجستھان میں جنگی مشقیں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنگی جنون کے شکار پڑوسی ملک بھارت نے خطے کا امن داؤ پر لگانے کے لیے راجھستان میں فوجی مشقیں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ان مشقوں میں 40 ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں ہونے والی مشقوں میں بھارتی فوج کا اسٹرائیک کور حصہ لے گا، مشقوں میں حریف کے علاقے میں آپریشن کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا اور فضائی اور زمینی جنگی صلاحیتوں کو پرکھا جائے گا۔
تازہ ترین: بھارت نے ایل اوسی پر اسرائیلی میزائل نصب کردئیے
بھارتی میڈیا کے مطابق ان جنگی مشقوں میں چالیس ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے، مشقیں 28 نومبرسے 4 دسمبر تک جاری رہیں گی، 2015 کے بعد یہ سب سے بڑی بھارتی جنگی مشقیں ہیں۔
واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایل او سی پر بھی اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل نصب کر دیے ہیں، یہ میزائل پاکستان کے خلاف استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ میزائل اسرائیلی ساختہ ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے اسرائیل سے خریدے گئے 240 میزائل اور 12 لانچر وصول کر لیے ہیں۔