نئی دہلی : بھارت کے وزیرآبی وسائل سی آر پٹیل نے زہر اگلتے ہوئے کہا پاکستان کو دریائے سندھ کا ایک قطرہ بھی نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے وزیر جنگی جنون میں ہر حد پا کرگئے اور پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے۔
بھارت کے وزیر برائے آبی وسائل سی آر پٹیل نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا ‘انڈیا اس بات کو یقینی بنانے کے اقدامات پر کام کر رہا ہے کہ دریائے سندھ کا ایک قطرہ بھی پاکستان نہ جائے۔
سی آر پٹیل کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر مودی کا فیصلہ درست ہے، تاریخی فیصلہ مکمل طور پر جائز اور قومی مفاد میں ہے، دریائے سندھ کا ایک قطرہ بھی نہیں دیں گے۔