اشتہار

بھارتی وزیر اتنا بھولا کہ فلائٹ نمبر کو کچھ اور ہی سمجھ بیٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

آج کے دور میں جب کمسن بچہ بھی ہوشیار ہے بھارتی ریاست ناگا لینڈ کا وزیر اتنا بھولا نکلا کہ فلائیٹ نمبر کو ایئرہوسٹس کا ٹیلیفون نمبر سمجھ بیٹھا۔

بھارت کے وزیر یوں تو اپنے تندوتیز سیاسی بیانات کے ذریعے میڈیا کی زینت بنتے ہی رہتے ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ناگا لینڈ ریاست کے وزیر اور بی جے پی رہنما تیمجن امنا الونگ کا بہت چرچا ہے اور وجہ ان کا کوئی متنازع سیاسی بیان نہیں بلکہ ان کی لاعلمی یا بھولپن ہے کہ وہ فلائیٹ نمبر کو ہوائی جہاز کی ایئرہوسٹس کا موبائل فون نمبر سمجھ بیٹھے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ناگالینڈ کے وزیر تیمجن امنا الونگ اپنی دلچسپ پوسٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں اور صارفین کی پسندیدہ شخصیات میں سے ایک ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی وزیر نے اپنی اس بے وقوفی کا چرچا خود سوشل میڈیا پر کیا اور ٹوئٹر پر ایک تصویر ٹویٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ٹوئٹ کی گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انڈیگو کی پرواز پر ایئرہوسٹس نے ناگا لینڈ کے وزیر کو استقبالیہ نوٹ دیا جس میں فلائیٹ نمبر کے ساتھ آگے (With love)ہاتھ سے لکھے گئے نوٹ میں لکھا تھا کہ “محترم جناب، آج آپ کا ہمارے ساتھ ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔ انڈیگو ایئرلائن کا انتخاب کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ محبت کے ساتھ، انڈیگو، 6E 7288۔”

تیمجن نے مذکورہ پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ انہوں نے انہوں نے اس فلائٹ نمبر کو ایئرپوسٹس کا واٹس ایپ نمبر سمجھا۔

 

یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اب تک اس کو لاکھوں صارفین دیکھ اور لائیک کرچکے ہیں جب کہ دلچسپ تبصروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایک صارف نے تو انتہائی دلچسپ کمنٹ لکھا کہ سَر! ایئر پوسٹس اپنے نمبر کے آخری 4 ہندسے آپ کو دوسری فلائٹ میں دے گی کیونکہ آجکل سب بزنس ہے، کوئی چیز مفت نہیں ملتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں