تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارتی وزیروں کی آڈیو کال لیک کرنے والے کو کروڑوں روپے کی آفر

نئی دہلی : بھارتی وزیروں کی مبینہ آڈیو کال سامنے لانے والے اوی ڈانڈیا کو کروڑوں روپے رشوت کی آفر کی گئی ہے، اوی ڈانڈیا نے اپنی دوسری ویڈیو میں بڑا انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے پلواما حملے کا پول کھولنے والے سابق بھارتی فوجی افسر کے بیٹے اور شدت پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن اوی ڈانڈیہ کو زبان بند رکھنے کیلئے کروڑوں روپے کی رشوت آفر کی گئی ہے۔

سابق بھارتی فوجی افسر کے بیٹے نے نئی ویڈیو میں بتایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے مجھے چپ رہنے کیلئے ایک کروڑ روپیہ بھیجا گیا ہے، ساڑھے تین کروڑ کے بدلے خاموش رہنے کی پیش کش کی گئی ہے جس کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: انتخابات کے لئے لاشیں گرانا ضروی ہے: بھارتی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو کال نے کھلبلی مچا دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ان کی جاری کردہ آڈیو ریکارڈنگ نے پلوامہ حملے سے متعلق مودی سرکار کی سازش بے نقاب کی تھی۔
اوی ڈانڈیہ نے بی جے پی رہنما اور امیت شاہ کی مبینہ آڈیو کال سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر کردی۔

آڈیو میں راج ناتھ سنگھ اور ایک نامعلوم خاتون کی گفتگو واضح طور پر سنی جاسکتی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں الیکشن کے لیے فوجیوں کی لاشیں گرانا ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -