تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارتی وزیر کا کرونا سے متعلق متنازع بیان: سوشل میڈیا صارفین نے آئینہ دکھا دیا

نئی دہلی : بھارتی وزیر نے کرونا کے خلاف مؤثر اقدامات کے بجائے اموات کے نہ رکنے کا متنازع بیان داغ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کرونا وائرس کی دوسری لہر نے پنجے گاڑے ہوئے ہیں اور یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد وبا کا شکار اور سیکڑوں ہلاک ہورہے ہیں۔

ایسے حالات میں ریاست مدھیہ پردیش وزیر پریم سنگھ پٹیل نے کرونا سے اموات کا سلسلہ نہ رکنے کا متنازع بیان دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا سے اموات کو کوئی نہیں روک سکتا، یہ لگاتار ہوتی رہیں گی اور ویسے بھی ایک عمر میں سبھی کو مرنا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لوگ کرونا سے بچنے کے لیے تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں، ہم اسمبلیوں سے بھی لوگوں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ ماسک پہنیں اور کرونا سے نجات پائیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیر پریم سنگھ پٹیل کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی ہے اور صارفین کی جانب سے پریم سنگھ پر تنقید کرتے ہوئے ان کی ذہنیت پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -