تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارتی ماڈل نے سجل علی کی ہر پوسٹ پر کمنٹس کرنے کی وجہ بتادی

ممبئی: بھارت کی معروف ماڈل سونم باجوہ نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کی ہر پوسٹ پر کمنٹس کرنے کی وجہ بتا دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی ماڈل نے اعتراف کیا کہ وہ سجل علی کی بہت بڑی پرستار ہیں، اُن کی قابلیت اور صلاحیتوں کی معترف بھی ہیں۔

سجل علی کی ہر پوسٹ پر کمنٹ کے حوالے سے سونم باجوہ کا کہنا تھا کہ ’میں اس بات کا برملا اعتراف کرتی ہوں کہ دنیا میں سجل علی جیسا دوسرا کوئی نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ میں اُن کی مداح ہوں‘۔

سونم باجوہ نے سجل علی کو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی اداکارہ کی تعریف کرنے پر مجھے شرمندگی محسوس نہیں ہورہی کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ میں سجل کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھتی ہوں‘۔

مزید پڑھیں: سجل علی نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میرے نزدیک سجل علی موجودہ دور کی بہترین اداکارہ ہیں۔

یاد رہے کہ سجل علی کو گزشتہ ماہ ڈسٹنکٹف انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (DIAFA) سے بھی نوازا گیا ہے، انہیں یہ بین الاقوامی اعزاز فلم اور ڈراموں میں متاثر کن کارکردگی دکھانے پر دیا گیا۔

واضح رہے کہ سجل علی نے سنہ 2017 میں بالی ووڈ فلم ‘موم’ میں عدنان صدیقی و سری دیوی کے ہمراہ کردار ادا کیا تھا جس کے بعد ان کے مداحوں کی فہرست میں بہت زیادہ اضافہ ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -