تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مشہور بھارتی اداکارہ بھی سجل علی کی مداح نکلیں

کراچی : پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی کی بھارتی ماڈل و اداکارہ سونم باجوہ بھی مداح نکلیں، بھارتی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں سجل علی کے کام کی بھی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی کے مداح صرف وطن عزیز میں ہی بلکہ پوری دنیا میں پہلے ہوئے ہیں، جس کی تازہ مثال بھارتی اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ ہیں جو اکثر سجل علی کے کام کو سراہتے نظر آتی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سجل علی کے کام کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سجل کے کام کی بہت بڑی مداح ہیں اور پاکستانی فلم و شوبز انڈسٹری سے بھی بہت متاثر ہیں۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے یہ بتاتے ہوئے کہ میں نے سجل علی سے بہت کچھ سیکھا ہے، وہ ایک بہترین اور زبردست اداکارہ ہیں ان کا کام و اداکاری بھی بہت شاندار ہے۔

سونم باجوہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بارے میں سب کچھ جانتی ہوں اور شخصیات کے بارے میں معلوم ہے اور سجل علی و رابعہ بٹ کو ذاتی طور پر جانتی ہوں۔

انہوں واضح کیا کہ وہ پاکستانی انڈسٹری کے کام کی پیروی کرتی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میں پاکستانی ڈرامے، میرے پاس تم ہو، یہ دل میرا وار الف دیکھ رہی ہوں اور انکو دیکھ کر بہت حیران بھی ہوتی ہوں۔

خیال رہے کہ سجل علی ان دنوں ‘یہ دل میرا اور الف’ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سونم باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ سجل علی نے سنہ 2017 میں بالی ووڈ فلم ‘موم’ میں عدنان صدیقی و سری دیوی کے ہمراہ کردار ادا کیا تھا جس کے بعد ان کے مداحوں کی فہرست میں بہت زیادہ اضافہ ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -