تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تدفین کے بائیس برس بعد بھی میت تروتازہ، کفن تک میلا نہ ہوا

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کے قبرستان میں موجود ایک قبر سے تروتازہ جسد خاکی دیکھ کر لوگ حیرت زدہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں ہونے بارشوں کا پانی ضلع بندہ کے علاقے بابیرو میں واقع قبرستان میں داخل ہوا جس کی وجہ سے متعدد قبروں کو نقصان پہنچا اور وہ منہدم ہوگئیں تھیں۔

قبرستان کمیٹی کے اراکین منہدم قبروں کی حالت درست کرنے نکلے تو ایک قبر کو دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ اُس میں موجود جس خاکی بالکل تروتازہ تھا۔ عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاش کا کفن بالکل بے داغ اور سفید تھا۔ گورکن کا کہنا تھا کہ اس قبر میں بائیس سال قبل ناصر احمد نامی شخص کی تدفین کی گئی تھی۔

طویل عرصہ گزرنے کے باوجود جسد خاکی تروتازہ رہنے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی جس کے بعد لوگ پہ در پہ معجزہ دیکھنے قبرستان پہنچے۔ رپورٹ کے مطابق متوفی کے رشتے دار نے لاش کو دیکھ کر تصدیق کی کہ یہ ناصر احمد کی ہی لاش ہے اور اُن کی تدفین 22 برس قبل ہوئی تھی۔

علماء کرام سے مشاورت کے بعد لاش کی تدفین دوسری قبر میں کی گئی۔

Comments

- Advertisement -