بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

بھارتی مسلمان امتیازی سلوک کے باعث کورونا کا آسان شکار بن سکتے ہیں، رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی  : امریکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کوکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے الزامات کا سامنا ہے،  اس  امتیازی سلوک کے باعث مسلمان کورونا کا آ سان شکار بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت پرمبنی مہم پرعالمی میڈیا بھی خاموش نہ رہ سکا، امریکی خبرایجنسی نے رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کوکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے الزامات کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں مسلمان دیگرگروپوں سے زیادہ غریب اورصحت کی سہولتوں سے محروم ہیں، جس سے  مسلمان کمیونٹی کا بڑے پیمانے پرکورونا سے متاثرہونے کاخطرہ ہے۔

امریکی خبرایجنسی نے کہا کہ مودی سرکارکورونا وائرس پھیلنے کا الزام تبلیغی جماعت کے اجتماع پرلگا رہی ہے، ان الزامات کے بعد مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز  تقریروں، تشدد، مسلمانوں کے سماجی اور کاروباری بائیکاٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مودی کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں نے بھارتی میڈیا پرتبلیغی جماعت کے حوالے سے کورونا دہشت گردی کی اصطلاح استعمال کی۔

یاد رہے بھارتی مصنفہ ارون دتی رائے نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی حکومت کرونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کے جزبات کو بھڑکا رہی ہے تاکہ مسلم نسل کشی شروع ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ جس طرح ہندوستان میں کووِڈ 19 نامی بیماری کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، وہ طریقہ کافی حد تک ٹائیفائیڈ کے اس مرض جیسا ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے نازیوں نے یہودیوں کو ان کے مخصوص رہائشی علاقوں میں ہی رہنے پر مجبور کیا تھا،میں عام لوگوں اور دنیا بھر کے انسانوں کو یہی کہوں گی کہ وہ اس صورت حال کو سنجیدگی سے لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں