جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارتی بحریہ نے بحیرہ عرب میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز تعینات کردیئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی بحریہ نے ڈرون حملوں کے خطرے کے پیش نظر بحیرہ عرب میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز تعینات کر دیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں بھارتی جہاز پر ڈرون حملے کے واقعے کے بعد گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز تعینات کیے گئے ہیں۔

بھارتی بحریہ کے مطابق بحیرہ عرب کے مختلف علاقوں میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کو تعینات کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ دن قبل بھارتی گجرات کے ساحلی علاقے میں جہاز پر ڈرون حملہ ہوا تھا۔

- Advertisement -

پینٹاگون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی ساحل پر جاپان کے ملکیتی کیمیکل بردار تجارتی جہاز کو ایران سے فائر کیے گئے ڈرون نے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب واضح رہے کہ بھارتی بحریہ بھارتی عوام پر بوجھ بن گئی ہے، 2000 سے لے کر اب تک بھارتی بحریہ 26 بڑے حادثات کا شکار ہو چکی ہے۔

بھارتی اخبار نے بھارتی بحریہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ ہر 5 سال میں 1 جنگی جہاز غفلت کے باعث کھو دیتی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہر 2 سال میں بھارتی بحریہ ایک تربیت یافتہ افسر یا جوان کھو دیتی ہے، زیادہ تر حادثات کپتان کی غفلت، غیر معیاری، اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے، 2014 کے 7 مہینوں میں 11 حادثات میں بھارتی بحریہ کے 21 افسران و جوان ہلاک ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں