پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

حافظ سعید سے متعلق بھارتی اخبار میں شائع ہونے والی پاکستانی رپورٹر کی خبر بے بنیاد قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حافظ سعید سے متعلق بھارتی اخبار میں شائع ہونے والی پاکستانی رپورٹر کی خبر بے بنیاد نکلی، مبشر زیدی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ چین حافظ سعید کو مغربی ایشیا کے کسی ملک منتقل کرنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین اور پاکستانی حکام نے بھارتی اخبار میں شائع مبشر زیدی کی خبر بے بنیاد قرار دے دی، مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ چین کے صدر چاہتے کہ حافظ سعید دنیا کی نظروں سے اوجھل ہوجائیں اور انہیں مغربی ایشیا کے کسی ملک منتقل کیا جائے۔

مبشر زیدی نے بھارتی اخبار دی ہندو میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں یہ گمراہ کن موقف اختیار کیا کہ چین چاہتا ہے حافظ سعید کو مغربی ایشیا کے کسی ملک منتقل کیا جانا چاہئے، پاکستان پر دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

مبشر زیدی کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر نے وزیر اعظم شاہد عباسی سے باؤ فورم میں اس بات کا اصرار کیا تھا، چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی اخبار میں شائع ہونے والی خبر افسوسناک اور بے بنیاد ہے۔

  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ سعید کے بارے میں چینی حکام سے کوئی گفتگو نہیں  ہوئی، اور نہ ہی باؤ فورم کوئی مناسب فورم تھا جہاں اس متعلق گفتگو کی جاتی۔

دوسری جانب چینی ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر زی کی جانب سے حافظ سعید کو کہیں اور منتقل کرنے کی خبر بے بنیاد اور حیران کن ہے، چینی صدر نے ایسی کوئی تجویز مشورہ، یا اصرار نہیں کیا۔

یاد رہے کہ مذکورہ اخبار کے صحافی سرل المیڈا بھی اپنی حساس نوعیت کی خبروں کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہے ہیں، ان کے گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے کئے گئے انٹرویو نے بھی ممبئی حملوں کے معاملے کو ایک نیا متنازع رخ دے دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں