بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارتی نرس معمر خاتون پر جلاد بن کر ٹوٹ پڑی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں ضعیف العمر خاتون کی دیکھ بھال پر مامور بھارتی نرس جلاد بن گئی۔

خاتون نرس کو معمر خاتون کی ٹانگ توڑنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا اور کیس کو پبلک ‏پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق خاتون کے بیٹے نے شکایت درج کروائی کہ پرائیویٹ اسپتال میں کام کرنے ‏والی نرس کو معمر والدہ کی دیکھ بھال کے لیے ہائر کیا۔

نرس نے طیش میں آ کر والدہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ٹانگ توڑ دی جس پر خاتون کو ‏زخمی حالت میں الرضی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نرس کو گرفتار کر لیا اور کیس کو پبلک ‏پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا۔

پولیس نے خاتون نرس کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اس کی شہریت کے حوالے سے بتایا کہ وہ ‏بھارت سے تعلق رکھتی ہے۔

اس خبر پر سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزمہ کو انسانیت سوز ظلم ‏کرنے پر کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں