اشتہار

بھارتی بحریہ بھارتی عوام پر بوجھ بن گئی، 2000 سے لے کر اب تک 26 بڑے حادثات

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی بحریہ بھارتی عوام پر بوجھ بن گئی ہے، 2000 سے لے کر اب تک بھارتی بحریہ 26 بڑے حادثات کا شکار ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار نے بھارتی بحریہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ ہر 5 سال میں 1 جنگی جہاز غفلت کے باعث کھو دیتی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہر 2 سال میں بھارتی بحریہ ایک تربیت یافتہ افسر یا جوان کھو دیتی ہے، زیادہ تر حادثات کپتان کی غفلت، غیر معیاری، اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے، 2014 کے 7 مہینوں میں 11 حادثات میں بھارتی بحریہ کے 21 افسران و جوان ہلاک ہوئے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق 8 مارچ 2023 کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب کر تباہ ہوا، 18 جنوری 2022 کو آئی این ایس رنویر پر دھماکے کے نتیجے میں 3 سیلرز ہلاک ہوئے، اکتوبر 2017 میں واحد بھارتی نیوکلئیر سب میرین غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری 2014 میں بھارتی سب میرین سندھورتنا میں آگ لگنے سے 7 سیلرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، سب میرین حادثے کے نتیجے میں بھارتی نیول چیف ڈی کے جوشی کو استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

6 برسوں میں 4 بار آبدوزوں کا پاکستان سراغ لگا کر بھارتی بحریہ کی کارکردگی کا ثبوت دنیا کے سامنے رکھ چکا ہے، اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے بھارتی عوام سوال کر رہی ہے کہ کیا حادثات کا شکار بھارتی فوج چین یا پاکستان سے لڑ بھی پائے گی؟

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں