بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

کینیڈا میں ایک اور سکھ شہری بیٹے سمیت قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا کے شہر ایڈمونٹون میں بھارتی نژاد سکھ شہری کو نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے بیٹے سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قتل ہونے والے سکھ شہری کی شناخت 41 سالہ ہرپریت سنگھ اپل کے نام سے ہوئی جس پر ایک گیس اسٹیشن کے سامنے دن کی روشنی میں حملہ کیا گیا۔

نامعلوم ملزمان نے ہرپریت سنگھ اپل کی گاڑی پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے بیٹے اور اس کے دوست کے ہمراہ موجود تھا۔ قاتلانہ حملے بیٹے کا دوست محفوظ رہا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ملزمان نے گاڑی میں بچوں کی موجودگی کا علم ہونے کے باوجود حملہ کیا یا انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا۔

ایڈمونٹون پولیس نے سکھ شہری کے 11 سالہ بیٹے کی شناخت ظاہر نہیں کی اور مقتولین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

پولیس اب تک حملہ آور کا پتا لگانے میں ناکام رہی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جون میں خالصتان حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا گیا۔ کینیڈین حکومت کا دعویٰ ہے کہ قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے۔

ہردیپ سنگھ نجر کے معاملے پر بھارت اور کینیڈا حکومت کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی آئی اور دونوں ممالک نے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں