ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

لندن میں بس اسٹاپ پر خاتون کا بہیمانہ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن میں بھارت سے تعلق رکھنے والی 66 سالہ خاتون کو 22 سالہ ملزم نے گردن میں چاقو گھونپ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی شناخت انیتا مکھے کے نام سے ہوئی جو نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) میں میڈیکل سیکرٹری کے طور پر پارٹ ٹائم کام کرتی تھی۔

9 مئی کو لندن کے علاقے ایج ویئر میں بس اسٹاپ پر انیتا مکھے کو ملزم نے گردن میں چاقو گھونپ دیا جس سے خون کا فوراہ پھوٹ پڑا اور وہ زمین پر گر گئیں۔

- Advertisement -

لندن میں بھارتی خاتون بس اسٹاپ پر بہیمانہ قتل

ترجمان پولیس نے بتایا کہ خاتون کو چاقو گھونپنے کی اطلاع پولیس کو 9 مئی کے دن تقریباً 11:50 بجے دی گئی تھی جس کے فوراً بعد ٹیم موقع پر پہنچی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی جان بچنے کیلیے ہنگامی اقدامات اٹھائے گئے لیکن وہ دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔

ملزم کو اسی دن لندن کے علاقے کولنڈیل سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر مقتولہ کے کے قتل اور جان لیوا ہتھیار رکھنے کا الزام عائد کیا گیا۔

ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے پولیس کی تحویل میں دیا گیا۔ قتل کیس کی اگلی سماعت اگست میں ہوگی جہاں ملزم قصوروار یا بے قصور ہونے کی درخواست دائر کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں