اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی، خاتون زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کی خلاف ورزی کی، فائرنگ کے باعث 21 سالہ خاتون زخمی ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 21سالہ خاتون زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب پاک فوج کے 2 جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی مارے تھے۔

ایل او سی پر فائرنگ سے 2 جوان شہید، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 3 بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں بڑھتی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت سے توجہ ہٹھانے کے لیے بھی بھارتی فوج ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہیں۔ جبکہ عالمی دباؤ کے باوجود بھارت اپنے ناپاک عزائم سے باز نہ آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں