ایئر انڈیا کے بوئنگ بی 787 میں سوار مسافروں کو اس وقت عجیب صورتحال کس سامنا کرنا پڑا جب ان پر طیارے کی چھت سے پانی ٹپکنا شروع ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر بھارتی طیارے بوئنگ بی 787 کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر اپنی سیٹوں پر بیٹھے ہیں۔ اسی دوران ڈریم لائنر کا کیبن لیک کرنا شروع ہوگیا اور پانی ان کے سروں پر گرنے لگا۔
مذکورہ ہوائی جہاز دہلی سے لندن جارہا تھا جب یہ واقعہ رونما ہوا۔ دوران پرواز ہی اوور ہیڈ اسٹوریج ایریا سے پانی لیک ہونا شروع ہوگیا اور مسافر حیران و پریشان ہوگئے۔
An Air India Boeing B787 Dreamliner cabin started leaking from the overhead storage area during its flight from #Delhi to #London Gatwick Airport.#AirIndia pic.twitter.com/oWrWp2BIQR
— Madhuri Adnal (@madhuriadnal) November 29, 2023
ایئر انڈیا کے طیارے میں پانی لیک ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ کئی صارفین نے سوالات آٹھائے کہ کیا ایسا کسی بھی طیارے کے ساتھ ہوسکتا ہے۔
ایک صارف نے ایئر لائن کے دفاع میں لکھا کہ یہ ایک تکنیکی خرابی ہے ج کسی بھی طیارے کے ساتھ پیش آسکتی ہے۔ مسافر تو آرام سے بیٹھے ہیں مگر ویڈیو دیکھنے والے لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے۔