منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بھارتی کھلاڑی مذاق بن گیا، وجہ انتہائی دلچسپ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی دکھانے والے بھارتی کھلاڑی جلد بازی کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی جلد بازی اور سنسی خیز مقابلے سے قبل ہی فیصلے دینے کے باعث پورے ایونٹ میں شرمندہ ہوتے رہے لیکن عادت اپنی عادت نہ بدلی۔

ایک مرتبہ پھر بھارتی کھلاڑی کو جلد بازی نے انٹرنیٹ پر مذاق بنوا دیا، بھارتی کرکٹر امت مشرا نے ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل کا فاتح آسٹریلیا کے بجائے نیوزی لینڈ کو قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے نیوزی لینڈ کو فائنل جیتنے پر مبارک باد کا ٹوئٹ بھی کیا، جو پلک جھپکتے ہی وائرل ہوگیا۔

امت مشرا کو کافی دیر بعد اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے دوبارہ ٹوئٹ کی جس میں آسٹریلوی ٹیم کو ٹی ٹؤئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے پر مبارک باد دی تاہم اس وقت تک معاملہ ہاتھ سے نکل چکا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں